اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی سطح پر تشویش ہے اورعالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ جبکہ ہندوستان نے اس کی مخالفت کی ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ کئی فریقوں کے تعاون سے حل کرنے کی ترکی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے دورہ ہندوستان کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169